چینی کی قیمت میں کمی بارہ روپے تک آچکی ہے،حماد اظہر

چینی کی قیمت میں کمی بارہ روپے تک آچکی ہے،حماد اظہر
چینی کی قیمت میں کمی بارہ روپے تک آچکی ہے،حماد اظہر

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کہتے ہیں چینی کی قیمت میں نمایاں کمی کردی ہے مزید بھی پیش رفت جاری ہے

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں ملکی سیاسی اور مہنگائی کی روک تھام کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔کابینہ اجلاس کے بعد حماد اظہر اور شبلی فراز نے پریس کانفرنس کی۔پریس کانفرنس میں حماد اظہر کا کہناتھا کہ چینی کی قیمت میں کمی کے لیئے اقدامات کیئے گئے۔جس کے بعد چینی کی قیمت میں 12روپے تک کمی آچکی ہے۔حماد اظہر کا کہنا تھا کہ چینی یوٹیلیٹی اسٹورز میں 68 روپے تک دستیاب ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ تمام صوبائی حکومتیں کسانوں کو اب وقت پر انکا پیسہ دے رہی ہیں ۔

دوسری جانب شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیر اعظم بچوں کے ساتھ بڑھتے جنسی کیسز پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے انکاکہنا تھا کہ عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ جلد ان معاملات سے متعلق قانون سازی کی جائے۔

تبصرے