رمضان شوگر ملز کیس:حمزہ شہباز کی حاضر سے استثنی کی درخواست منظور

حویلیاں طیارہ حادثہ:جان بوجھ کر خراب طیارہ اڑایا گیا،ذمہ کون؟عدالت سندھ ہائی کورٹ نے حویلیاں طیارہ حادثے کی ذمے داری سے متعلق سول ایوی ایشن اتھارٹی سے تفصیلی جواب مانگ لیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ میں حویلیاں میں پیش آنے والے پی آئی اے کے طیارے کے حادثے کی تحقیقات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کے ٹیکنیکل افسران عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ اتنا بڑا سانحہ ہوگیا اس کا ذمہ دارکون ہے؟جس پرتکنیکی امور نے کہا کہ تکنیکی مسئلہ آگیا تھا مگر اس واقعے سے سبق بھی حاصل ہوا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دئے لوگ پیسے خرچ کریں اور وہ محفوظ بھی نہ ہو تو کیا فائدہ؟ذمہ داروں کا تعین کبھی بھی نہیں کیا جاتا اصلاح نہیں کی جاتی جانتے ہوئے بھی خراب طیار ہ اڑایا گیا۔ دوسری جانب شہید کیپٹن کی والدہ سماعت کے دوران رو پڑیں انہوں نے کہا کہ انکا بیٹا دبائو میں تھا ااسے زبردستی جہاز اڑانے کے لیئے بلایا گیا ۔

احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کے باعث حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی

لاہور کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی۔

حمزہ شہباز کو عدالت کے روبرو پیش نہ کیا گیا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ حمزہ شہباز پیرول پر ہیں ان کی دادی فوت ہوئی ہیں لوگ تعزیت کے لئے آرہے ہیں۔ جج امجد نذیر چوہدری نے ریمارکس دئیے کہ صبح صبح کون تعزیت کے لئے آتا ہے۔ انہیں پیش ہونا چاہئیے تھا۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ حمزہ شہباز کا پیرول پر رہائی کے وقت میں ایک روز رہ گیا ہے، حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے۔ایڈیشنل ہوم سیکریٹری نے بتایا کہ حمزہ شہباز کی عدم پیشی کے معاملہ پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں انکوائری کررہے ہیں۔ عدالت نے ایک سماعت پر حمزہ شہباز کو پیش نہ کرنے پر ایڈیشنل سیکریٹری ہوم کو مکمل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ذمہ داروں کا تعین کرکے مکمل رپورٹ پیش کریں۔ عدالت نے حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت سات دسمبر تک ملتوی کردی

تبصرے