عقاب کی زندگی۔۔ایک ایسی کہانی جو آپ کو ہلا کر رکھ دے

عقاب کی زندگی۔۔ایک ایسی کہانی جو آپ کو ہلا کر رکھ دے
عقاب کی زندگی۔۔ایک ایسی کہانی جو آپ کو ہلا کر رکھ دے

ایک عقاب کی عمر 70سال کے قریب ہوتی ہے۔ اس عمر تک پہنچنے کے لیے اسے سخت مشکلات سے گزرنا ہوتا ہے۔جس اُسکی عمر 40سال ہوتی ہے تو اس کے پنجے کند ہو جاتے ہیں جس سے وہ شکار نہیں کر پاتا، اسی طرح اسکی مضبوط چونچ بھی عمر کے بڑھنے سے شدید ٹیڑھی ہو جاتی ہے۔

اس کے ’پر‘ جس سے وہ پرواز کرتا ہے بہت بھاری ہو جاتے ہیں اور سینے کے ساتھ چپک جاتے ہیں جس سے اڑان بھرنے میں اسے سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان سب مشکلات کے ہوتے ہوئے اُس کے سامنے دو راستے ہوتے ہیں یا تو وہ موت تسلیم کرلے یا پھر 150دن کی سخت ترین مشقت کے لیے تیار ہو جائے۔ چنانچہ وہ پہاڑوں میں جاتا ہے اور سب سے پہلے اپنی چونچ کو پتھروں پہ مارتا ہے یہاں تک کہ وہ ٹوٹ جاتی ہے۔

کچھ دن بعد جب نئی چونچ نکلتی ہے تو وہ اس سے اپنے سارے ناخن جڑ سے کاٹ پھینکتا ہے۔پھر جب اس کے نئے ناخن نکل آتے ہیں وہ چونچ اور ناخن سے اپنا ایک ایک بال اکھاڑ دیتا ہے۔ اس سارے عمل میں پانچ ماہ کی طویل محنت اور مشقت سے گزرنا ہوتا ہے۔پانچ ماہ بعد جب وہ اڑان بھرتا ہے تو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے اس نے نیا جنم لے لیا ہو۔ اس طرح وہ مزید تیس سال زندہ رہ پاتا ہے۔عقاب کی زند گی اور ان ساری باتوں سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ بعض دفعہ ہمارے لیے اپنی زندگی کو بدلنا بہت ضروری ہوتا ہے تاکہ ہم اس سے بہتر زندگی گزار سکیں۔اگرچہ اس زندگی کو بدلنے کے لیے ہمیں سخت جدوجہد کیوں نہ کرنی پڑے۔

تبصرے