یہ تو آپنے سن رکھا ہے کہ پرندے پہاڑوں کے سنگم میں اپنا بسیرا کرتے ہیں اور اپنی اڑان وہیں رکھتے ہیں
چین کے ایک ایتھلیٹ جو کہ پہاڑوں کے درمیان اڑان کرنا پسند کرتے ہیں انہوں نے حال ہی میں وسطی چین میں پرواز کی ۔چینی ونگ سوٹ ایتھلیٹ نے اس مشکل اور دشوار گزار پہاڑوں میں 230 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کی ہے۔
ان کا لال رنگ کا بیٹ مین طرز کا ونگ سوٹ 10 ہزار ڈالر میں امریکا میں تیار کیا گیا ہے جس کے پروں پر دیوار چین کی تصویر بنائی گئی ہے۔
دشوار گزار پہاڑی سلسلے میں اڑان بھرنے سے قبل ژانگ شوپنگ کا کہنا تھا کہ چھلانگ لگانے کیلئے جب اوپر جاتا ہوں تو میری دھڑکن تیز ہوتی ہے لیکن میں دوران پرواز پر سکون رہتا ہوں اور مجھے بالکل پرندوں کی طرح محسوس ہوتا ہے۔
چینی ایتھلیٹ نے کہا کہ یہ ایک خوفناک کھیل ہے مگر اس کھیل میں میرے گھر والے بھی میرا ساتھ دیتے ہیں