جس وقت میں سینچریز بنائیں، تم پیدا بھی نہیں ہوئے تھے،لالا نے افغان باؤلر کو کھری کھری سنادی

جس وقت میں سینچریز بنائیں، تم پیدا بھی نہیں ہوئے تھے،لالا نے افغان باؤلر کو کھری کھری سنادی
جس وقت میں سینچریز بنائیں، تم پیدا بھی نہیں ہوئے تھے،لالا نے افغان باؤلر کو کھری کھری سنادی

سری لنکا میں لنکن پریمئر لیگ جاری ہے جہاں دلچسپ مقابلے دیکھنے میں آرہے ہیں

لنکن پریمئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز  اور کینڈی ٹسکرز  کے مابین میچ ہوا۔جس میں گال گلیڈی ایٹرز شکست ہوئی۔میچ کے آخری اوور میں افغانی باؤلر نوین الحق نے کرایا جب کے انکے سامنے محمد عامر موجود تھے۔

آخری اوور میں جب محمد عامر شاٹ کھیلنے میں ناکام ہوئے تو نوین الحق کی جانب سے طنز کیا گیا ۔تاہم میچ ختم ہونے پر دونوں کھلاڑیوں میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جس پر ایمپائرز نے معاملہ ختم کرایا

میچ کے اختتام پر حریف ٹیم سے ہاتھ ملانے پر جب نوین الحق شاہد آفریدی کے سامنے آئے تو لالا نے نوجوان افغانی باؤلر سے کہا جب میں انٹرنیشنل کرکٹ میں سینچریز بناتا تھا تم اس وقت دنیا میں بھی نہیں آئے تھے۔

تبصرے