غلطی ہوئی،ہمیں حلف ہی نہیں لینا چاہیئے تھا،ایاز صادق

غلطی ہوئی،ہمیں حلف ہی نہیں لینا چاہیئے تھا،ایاز صادق
غلطی ہوئی،ہمیں حلف ہی نہیں لینا چاہیئے تھا،ایاز صادق

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ء اور قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ انکی جماعت سے غلطی ہوئی ہے حلف نہیں لینا چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر ایاز صادق کا کہنا ہے کہ اگر ہم مولانا فضل الرحمان کی بات کو تسلیم کرلیتے اور حلف نہ اٹھاتے تو یہ زیادہ درست ہوتا مگر ہم سے غلطی ہوئی اور ہم نے حلف اٹھا لیا۔

ایاز صادق نے کہا کہ یہ کیسا وزیر اعظم ہے جس کی سوچ انڈوں سے شروع ہو کر کٹے پر ختم ہوتی ہے ڈھائی سال کے دورانیے میں عوام کی بس ہوچکی ہے۔

تبصرے