راولپنڈی:پیرودھائی میں دھماکہ کیسے ہوا؟تفصیلات آگئیں

راولپنڈی:پیرودھائی میں دھماکہ کیسے ہوا؟تفصیلات آگئیں
راولپنڈی:پیرودھائی میں دھماکہ کیسے ہوا؟تفصیلات آگئیں

اسلام آباد سے متصل راولپنڈی کا علاقہ پیر ودھائی جہاں بس اسٹینڈ پر ایک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جابحق اور سات افراد زخمی ہوگئے

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پیرودھائی میں ہونے والے دھماکے سے متعلق پولیس حکام کی جانب سے کہا گیا تھا کہ دھماکے کی نوعیت کا علم نہیں مگر یہ دھماکہ سلنڈر دھماکہ نہیں۔

تاہم مزید تحقیقات کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ بس اسٹینڈ پر ہونے والے دھماکے میں دیسی خود ساختہ بارودی مواد استعمال ہوا ہے۔پولیس کے مطابق دیسی خود ساختہ بارودی مواد کا وزن پچاس کلو گرام تھا دھماکے سے بم کے ٹکڑے پچیس کلو میڑ تک پھیل گئے تھے۔

تبصرے