اسلام آباد: مرغزار چڑیا گھر کو مارگلہ کنزرویشن سینٹر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مرغزار چڑیا گھر کو مارگلہ کنزرویشن سینٹر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: مرغزار چڑیا گھر کو مارگلہ کنزرویشن سینٹر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے مرغزار چڑیا گھر کو مارکگلہ کنزرویشن سنٹر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔حتمی فیسلہ اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت موسمیاتی تبدیلی کے مطابق مرغزار چڑیا گھر کو مارگلہ کنزرویشن سنٹر میں تبدیل کرنے کے لیے بجٹ بھی منظور کر لیا گیا ہے۔ حکومت کے مطابق چڑیا گھر سے بھیجے گئے تمام جانوروں کو واپس لایا جائے گا ااور اس کے ساتھ ساتھ کنزرویشن سینٹر میں جانوروں کے لیے ریسکیو سینٹر بھی قائم کیا جائیگا۔

حتمی فیصلہ اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے اجلاس میں ہوگا۔

تبصرے