پی ڈی ایم کے اجلاس میں آج کیا اہم فیصلے کیئے گئے؟

پی ڈی ایم کے اجلاس میں آج کیا اہم فیصلے کیئے گئے؟
پی ڈی ایم کے اجلاس میں آج کیا اہم فیصلے کیئے گئے؟

حکومت مخالف گٹھ جوڑ بنام پی ڈی ایم کا اہم اجلاس اسلا م آباد میں ہوا جس میں اہم فیصلے کیئے گئے

تفصیلات کے مطابق حکومت مخالف اپوزیشن کا گٹھ جوڑ بنام پی ڈی ایم کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت ہوا،اس دوران بلاول بھٹو،مریم نواز،سردار اختر مینگل،اور دیگر سیاسی جماعتوں نے شرکت کی۔

اجلاس کے بعد پی ڈی ایم کے قائد ین کی جانب سے اہم پریس کانفرنس کی گئی جس میں کہا گیا کہ تمام اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ تمام جماعتوں کے صوبائی اور قومی اسمبلی کے اراکین 31دسمبر تک اپنی جماعت کے سربراہان کو استعفی جمع کرائیں۔

پی ڈی ایم اجلاس میں آصف زرداری اور میاں نواز شریف نے بذریعہ وڈیو لنک خطاب بھی کیا۔

تبصرے