حکومت استعفوں سے نہیں تحریک عدم اعتماد سے جائے گی،وزیر اعظم

حکومت استعفوں سے نہیں تحریک عدم اعتماد سے جائے گی،وزیر اعظم
حکومت استعفوں سے نہیں تحریک عدم اعتماد سے جائے گی،وزیر اعظم

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ اپوزیشن کیا چاہتی ہے۔اگر انکی حکومت کو گھر بھیجنا ہے تو تحریک عدم اعتماد لیکر آئیں

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ایک روزہ دورہ سیالکوٹ کیا۔جس میں انہوں نے نجی ایئر لائن اور یونیورسٹی کی تعمیر کا اعلان بھی کیا۔سیالکوٹ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آرہی اپوزیشن کیا چاہتی ہے؟اگر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو گھر بھیجنا ہے تو پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد لیکر آئیں۔اگر استعفی دے دئیے تو ہم الیکشن کرادیں گے اور پہلے سے زیادہ مظبوط ہوجائیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہے ا نہوں نے کبھی نیشنل ڈائیلاگ کا انکار نہیں کیا مگر اپوزیشن فقط بات کرتی ہے اپنے کیسز معافی اور کرپشن بچائو کی جس پر میں کبھی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔

تبصرے