مولانا فضل الرحمان کو خطرہ ہے ، وزیر داخلہ شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات میں ہلاکتوں کی تعدادمیں چالیس سے پچاس فیصد کمی ہوئی ہے ۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سی پیک کے خلاف بہت زیادہ خطرات ہیںملک میں بیس کے قریب سیاستدان ہیں جن کو سیریس خطرات ہیں۔کچھ پر پہلے بھی حملے ہوچکے ہیںان کو ہائی الرٹ جاری کئے جاچکے ہیں۔مولانافضل الرحمان بھی ان سیاستدانوں میں شامل ہیں جن کو خطرات ہیںیہ لوگ میڈیا میڈیا کھیل رہے ہیں۔اسدعمرصاحب سے کہوں گا کہ لندن کی فلائٹس بند کردی جائیں۔نواز شریف ججز اور آرمی چیفس کے ساتھ کھچاؤ اور تناؤ رلھتے ہیں۔ کوئی آرمی چیف اور چیف جسٹس ایسا نہیں جس کے ساتھ نواز شرید نے کھچاؤ اور تناؤ نہیں کیا۔اس کھچاؤ اور تناؤ سے کچھ نہیں نکلا اور نکلے گا بھی کچھ نہیں۔میں پھر کہہ رہا ہوں پی ڈی ایم سینٹ الیکشن میں حصہ لے گی ،اپوزیشن والے اپنے ووٹر کو موت کے منہ میں دھکا دینا چاہتے ہیں۔ہر خاندان کا صرف ایک آدمی پاکستان میں ہے باقی ملک سے باہر ہیں۔

تبصرے