اسلام آباد میں رواں سال کرائم کی شرح میں 20فیصد کمی واقع ہوئی، ڈی آئی جی آپریشنز

ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد وقارالدین سید نے کہا کہ سال 2020کرائم اور لا اینڈ آرڈر کے حوالے سے بہت بہتر رہاہے۔ واں سال اسلام آباد پولیس تقریبا تمام بڑے کیسز کو حل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد وقارالدین سید نے کہا کہ سال 2020کرائم اور لا اینڈ آرڈر کے حوالے سے بہت بہتر رہاہے۔ واں سال اسلام آباد پولیس تقریبا تمام بڑے کیسز کو حل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد وقارالدین سید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سالوں کی نسبت اسلام آباد پولیس کی کارکردگی بہتر رہی ۔رواں سال اسلام آباد پولیس تقریبا تمام بڑے کیسز کو حل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔لا اینڈ آرڈر کے حوالے سے بھی رواں سال گزشتہ سالوں کی نسبت بہتر رہاہے۔ ضلع بھر سے تمام ناکہ جات کو ختم کردیا گیا ہے۔ناکہ جات کی جگہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے چیکنگ کی جارہی ہے۔ اسلام آباد میں سٹریٹ واچرز ائیر پٹرول یونٹ بھی شروع کیا گیا ہے۔ شہریوں کے سول نوعیت کے معاملات کے فوری حل کے لئے مصالحتی کمیٹیاں بہترین انداز میں کام کررہی ہیں۔شہریوں کی شکایات پر فوری ایکشن لیا جاتا ہے اور ان کو حل کیا جاتا ہے۔ اسلام آباد پولیس سوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں کو اپروچ کرکے ان کے مسائل حل کررہی ہے۔اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہر ممکنہ قدم اتھائے گی۔

تبصرے