آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات، دفاعی امورپر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات، دفاعی امورپر تبادلہ خیال

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دفاعی تعاون،علاقائی سامتی اور سی پیک سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ نے چین کے وزیر دفاع کے حالیہ دورہ پاکستان کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے سدا بہار تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔ چینی سفیر نے علاقائی سلامتی اور استحکام کیلئے پاکستان کے کردارکی تعریف کی۔

تبصرے