شاہد آفرید کی ٹریکٹر چلاتے ہوئے تصاویر وائرل!!

شاہد آفرید کی ٹریکٹر چلاتے ہوئے تصاویر وائرل!!

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی اپنے آبائی گاؤں میں ٹریکٹر چلاتے تصویرآجکل سوشل میڈیا پر چھا گئی ۔

شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی کچھ نئی تصویریں شیئر کی ہیں جو ان کے آبائی گاؤں کی ہیں۔شاہد آفریدی وہاں اپنی فیملی کے ساتھ گئے تھے ۔شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر یہ تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ دنیا میں کہاں رہتے ہیں لیکن اپنی شناخت کو بہتر بنانے کے لیے آبائی جگہوں سے جڑے رہنا بہت ضروری ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ اہلخانہ کے ساتھ آبائی گاؤں کا دورہ کرنا، وہاں کے مقامی لوگوں سے ملنا، اسپتالوں کا معائنہ کرنا اور گاؤں کے مزیدار پکوان کھانا واقعی بہت اچھا ہے۔

تبصرے