چترال:گیارہ سالہ بچی کو اغوا ء کر کے نکاح کرنے والا ملزم گرفتار

چترال:گیارہ سالہ بچی کو اغوا ء کر کے نکاح کرنے والا ملزم گرفتار
چترال:گیارہ سالہ بچی کو اغوا ء کر کے نکاح کرنے والا ملزم گرفتار

چترال میں پولیس نے ایک ایسے جوان کو گرفتار کیا ہے۔جس پر الزام ہے کہ اس نے گیارہ سالہ بچی کے ساتھ نکاح کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپر چترال کے علاقے لاسپور میں والد کی جانب سے تھانے میں درخواست دی گئی جس میں کہا گیا کہ اسکی گیارہ سالہ بچی کے ساتھ انتیس سالہ جوان نے نکاح کیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ بچی کو کو اغوا کر کے دوسرے گائوں لے جایا گیا جہاں نکاح کی باقاعدہ تقریب منعقد کی گئی ۔

تاہم والد کی درخواست پر پولیس نے انتس سالہ جوان کو گرفتار کرلیا ہے اور مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

تبصرے