پی پی پی رہنماء سردار محمد بخش کو دیکھ کر عدالت کیوں برہم ہوگئی؟؟

پی پی پی رہنماء سردار محمد بخش کو دیکھ کر عدالت کیوں برہم ہوگئی؟؟

سندھ ہائی کورٹ نے درخواستِ ضمانت کی سماعت کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سردار محمد بخش مہر کے کمرہ عدالت میں شرٹ کے بٹن کھول کر پیش ہونے پرغصہ کیا ہے۔

عدالتِ عالیہ کے جسٹس محمد اقبال نے محمد بخش مہر کو ہدایت کی کہ شرٹ کے بٹن بند کر کے کھڑے ہوں۔نیب کے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ محمد بخش مہر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری جاری ہے۔سندھ ہائی کورٹ نے سوال کیا کہ محمد بخش مہر کے خلاف انکوائری کب مکمل ہو گی؟نیب پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ تفتیشی افسر اس سلسلے میں کام کر رہا ہے، انکوائری مکمل کرنے کے لیے مہلت دی جائے۔عدالتِ عالیہ نے نیب کو 9فروری تک مہلت دے دی۔سندھ ہائی کورٹ نے سردار محمد بخش مہر کی عبوری ضمانت میں آئندہ سماعت تک توسیع بھی کر دی۔

تبصرے