طیارے کی پرندے سے ٹکر،خوفناک حادثے سے بچت !

طیارے کی پرندے سے ٹکر،خوفناک حادثے سے بچت !

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سیرین ائیرلائن کا طیارہ لینڈ کر ہی رہا تھا کہ اچانک پرندہ آ ٹکرایا کہ جس کی وجہ سے جہاز کی ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی مگر طیارہ حادثے کا شکار ہونے سے بچ گیا۔

اردو ٹرینڈز کے مطابق طیارہ کراچی سے اسلام آباد آرہا تھا کہ اچانک پرندہ ٹکرا گیا کہ جس کی وجہ سے حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا ۔طیارہ لینڈنگ پوزیشن پر تھا کہ اچانک طیارے کے عین پائلٹ کے سامنے کی ونڈ اسکرین پر پرندہ آکر ٹکرایا جس سے شیشے کو شدید نقصان پہنچا اور پوری اسکرین پر دراڑیں پڑگئیں۔اس طیارے کی اگلی تمام فلائٹز کو منسوخ کردیا گیا۔

تبصرے