موٹروے زیادتی کیس: ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4جنوری تک توسیع

موٹروے زیادتی کیس: ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4جنوری تک توسیع

جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر ،لاہور کی انسداد دہشت گری عدالت جج ارشد حسین بھٹہ نے موٹروے گینگ ریپ کیس کی سماعت کی جہاں دونوں ملزمان کو پیش کیا گیا۔

دونوں ملزمان عابد ملہی اور شفقت بگا کو سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے تفتیشی افسر سے ملزمان کے خلاف کیس کا مکمل چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔تفتیشی افسر نے ملزمان کے چالان پیش کرنے کے لیے مزید مہلت طلب کی۔انسداددہشت گردی عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر چالان عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔تفتیشی افسر ذوالفقار چیمہ نے عدالت کو یکم دسمبر کو ہونے والی سماعت میں بتایا تھا کہ ملزم عابد ملہی کا پولی گرافک ٹیسٹ کر لیا گیا ہے اور ایک مرتبہ پھر ڈی این اے ٹیسٹ بھی کیا گیا اور بیانات بھی قلم بند کیے جا چکے ہیں۔انہوں نے کہ ملزمان کے مزید 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملزمان کا چالان داخل کرنے تک مزید ریمانڈ درکار ہے۔

تبصرے