پی ایس ایل:کھلاڑیوں کی کیٹیگریز میں تجدیدکر دی گئی

پی ایس ایل:کھلاڑیوں کی کیٹیگریز میں تجدیدکر دی گئی

پاکستان سپر لیگ کے مقامی کھلاڑیوں کی کیٹگریز کا اعلان کر دیا ہے ۔تجدید کی جانے والی کٹیگرز میں لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث روف گولڈ سے ڈائمنڈ کٹیگری میں آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان سمیت 13 کھلاڑیوں کو پلاٹینم کیٹیگری میں شامل کرلیا گیا ہے ۔ پشاور زلمی کے وہاب ریاض، کامران اکمل اور شعیب ملک کو پلاٹینم کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔ شاہد آفریدی،سرفراز احمد اور تجربہ کار ٹی ٹوئنٹی کھلاڑی سہیل تنویر بھی پلاٹینم کیٹیگری میں شامل ہیں۔پی ایس ایل 2021کے لیے ڈرافٹ کی ڈائمنڈ کیٹیگری میں فہیم اشرف، حسن علی، شان مسعود، محمد حسنین، حارث رؤف شامل ہیں۔

تبصرے