چکوال:کروڑوں الیکشن پر لگائے،یہ استعفی نہیں دیں گے،عوام بے وقوف نہیں،وزیر اعظم

چکوال:کروڑوں الیکشن پر لگائے،یہ استعفی نہیں دیں گے،عوام بے وقوف نہیں،وزیر اعظم
چکوال:کروڑوں الیکشن پر لگائے،یہ استعفی نہیں دیں گے،عوام بے وقوف نہیں،وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کہتی ہے کہ وہ استعفی دیں میں یقین سے کہتا ہوں اگر ایسا ہوا توان میں فارورڈ بلاک بن جائیں گے

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے آج چکوال کا دورہ کیا۔جہاں انہوں مختلف منصوبوں کا افتتاح کیا۔اپنے خطاب میں عمران خان نے اپوزیشن کو کافی آڑے ہاتھوں لیا۔اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا وہ یقین سے کہ سکتے ہیں کہ اگر اپوزیشن نے استعفی دیئے تو ان میں فارورڈ بلاک بن جائیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مولانا فضل ارلرحمان کے کہنے پر اسکی جماعت کے کارکن بھی استعفی نہیں دیں گے۔انہوں نے کروڑوں کی جائیدادیں بنائی اور کہتے ہیں ان سے کوئی حساب بھی نہ مانگے ۔

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن عوام کو بیوقوف سمجھتی ہے عرصے سے انہوں نے عوام پر ظلم کیا ملک کو لوٹا ۔عوام بھی انکی حرکات سے آگاہ ہے جس کا عملی ثبوت لاہور جلسے میں نظر آگیا۔

تبصرے