وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ماضی حکومتوں پر تنقید

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ماضی حکومتوں پر تنقید

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ماضی کی حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے عوامی ترجیحات نظر انداز کی ہیں اور ذاتی پسند پر منصوبے شروع کیے۔

عثمان بزدار نے اپنے بیان میں گزشتہ حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی وسائل کو من پسند علاقوں پر خرچ کر کے عوام کے ساتھ ظلم کیا گیا، پسماندہ علاقے ترقی کی ہر دوڑ میں سب سے پیچھے رہ گئے تھے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے سب کے لیے برار پالیسی تشکیل دی اور اس پر عمل کیا ، پنجاب کے جن علاقوں کو نظر انداز کیا گیا تھا اب ان پر ترقیاتی کام جاری ہے ۔ عوام کی بنیادی ضرورتوں کو مدنظر کیا گیا ۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ چکوال میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کردیا گیا ہے جو کہ علاقے کی تقدیر بدل دے گا، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پہلی بارچکوال کے عوام کو ان کا حق دیا گیا۔

تبصرے