آصفہ بھٹو کا پیغام،پی پی کی قربانیاں لوگوں کو آج بھی یاد ہیں

آصفہ بھٹو کا پیغام،پی پی کی قربانیاں لوگوں کو آج بھی یاد ہیں

شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی چھوٹی صاحبزادی نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام پیپلز پارٹی کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 13ویں برسی کے موقع پر آصفہ بھٹو زرداری نے گزشتہ روز کے گڑھی خدا بخش کے مناظر کی تصویریں اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکانٹ پر شیئر کی ہیں۔ٹوئٹر پر تصویریں شیئر کرتے ہوئے کہا کہ گڑھی خدا بخش اس بات کا گواہ ہے کہ اس ملک کے لوگوں نے جمہوریت کی خاطر قربانی دی ہیں ۔یہاں کے لوگوں کا ہجوم اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ پاکستان کے عوام پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت کی قربانیوں کو آج بھی یاد رکھے ہوئے ہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 13ویں برسی بڑے ہی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔

تبصرے