پشاور:جیل میں افغان شہری پرتشدد،دو ایس ایچ اوز معطل

پشاور:جیل میں افغان شہری پرتشدد،دو ایس ایچ اوز معطل

خیبر پختونخوا پولیس نے افغان شہری تشدد کیس میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے دو ایس ایچ اوز اور دو ماتحت اہلکاروں کو نوکری سے معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کیس کی محکمانہ انکوائری کی گئی جس میں پولیس اہلکاروں پر جرم ثابت ہوگیا۔ چار پولیس اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کردیا گیا، جن میں ایس ایچ او تہکال شہریار، ایس ایچ او یکہ توت عمران الدین اور دو سپاہی نعیم اور توصیف عالم شامل ہیں۔آئی جی خیبر پختون خوا پولیس ڈاکٹر ثنااللہ عباسی نے کہا کہ پولیس کے اندر خود احتسابی کے ذریعے جزا اور سزا کا عمل جاری ہے۔ جو بھی قانون کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے گا ۔ محکمے کی بدنامی کرنے والوں کی پولیس میں کوئی جگہ نہیںہے۔ عوام کی جان و مال اور عزت کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ کے پی پولیس نے بڑی قربانیاں دی ہیں جو کہ کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔

تبصرے