” سسرال ڈے ” کا نوٹیفیکشن جاری،کیا ہے حقیقت؟؟

'' سسرال ڈے '' کا نوٹیفیکشن جاری،کیا ہے حقیقت؟؟

فیس بک،ٹوئٹر،انسٹاگرام ، مختلف واٹس گروپس اور مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ؤپر سندھ حکومت کا پیر 28دسمبر کو سسرال ڈے پر چھٹی کا جعلی نوٹیفکیشن گردش کررہا ہے۔

اردو ٹرینڈز کے مطابق سندھ حکومت کے نام سے منسوب ایک نوٹیفکیشن وائرل ہورہا ہے جس میں 28دسمبر یعنی پیر کو سسرال ڈے پر چھٹی کا بتایا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ حکومت سندھ نے پیر 28دسمبر کو ورلڈسسرال ڈے پر چھٹی دی گئی ہے۔اردو ٹرینڈز کے مطابق یہ نوٹیفیکشن بلکل جھوٹا ہے اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ٹوئٹر پر بعض صارفین نے یہ نوٹیفکیشن پوسٹ کیا ہے،اس پر تبصرے بھی جاری ہیں اور طنز و مزاح کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

تبصرے