مریم نواز اور بلاول پہنچے، بی بی شہید کے مزار پر

مریم نواز او ردیگر لیگی رہنماوں نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ شہید بینظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دی۔

مریم نواز او ردیگر لیگی رہنماوں نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ شہید بینظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دی۔

مریم نواز اور دیگر رہنماوں نے بینظیر بھٹو سمیت پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو اور بیگم نصرت بھٹو کے مزاروں پر بھی حاضری دی ، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی ۔بلاول بھٹو زرداری خود گاڑی چلا کر گڑھی خدابخش میں مزار پر آئے۔مریم نوازکی مزار آمد سے قبل سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا تھا۔ مزارکے گیٹ بند کرکے عام عوام کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔

تبصرے