اسامہ قتل کیس:ملزمان عدالت میں پیش،جج عدالت دیر سے پہنچے،سماعت میں کیا ہوا؟

اسامہ قتل کیس:ملزمان عدالت میں پیش،جج عدالت دیر سے پہنچے،سماعت میں کیا ہوا؟
اسامہ قتل کیس:ملزمان عدالت میں پیش،جج عدالت دیر سے پہنچے،سماعت میں کیا ہوا؟

سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے اسلام آباد میں ایک جوان کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا تھا جس پر گولیاں مارنے والے سیکیورٹی اہلکاروں کا کہنا تھا گاڑی روکنے کا کہا مگر گاڑی نہ روکی جس پر گولیاں ماریں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ورچوئل یونیورسٹی کے شاگرد اسامہ ستی کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق اسامہ کو بائیس گولیاں مار ی گئیں جبکہ نعش کے پوسٹمارٹم میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزم کو چھ گولیاں ماری گئیںوہ بھی سامنے سے ۔

میڈیا میں خبر چلنے کے بعد سیکیورٹی ادارے حرکت میں آئے اس معاملے میں ملوث سیکیورٹی اہلکاروں کو گرفتارکرلیا گیا۔جنہیں آج عدالت میں پیش کیا گیا ملزمان کو بغیر کسی ہتھکڑی کے عدالت میں لایا گیا مگر اس دوران سیکیورٹی کے سخت انتظاما ت کئے گئے۔

عدالت میںسماعت کا آغاز ہوا تو عدالت نے استفسار کیا کہ کہا جارہا ہے اسامہ کی جانب سے بھی فائرنگ کی گئی کیا وہ پستول برآمد ہوا؟جس پرسیکیورٹی اداروں کی جانب سے کہا گیا جائے وقوعہ سے کوئی پستول بر آمد نہیں ہوا ۔

تاہم عدالت نے پانچ ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ دیکر پولیس کے حوالے کردیا ۔

تبصرے