راولپنڈی:پولیس کی وردی پہن کر ٹک ٹاک وڈیو ز بنانا میاں بیوی کو پڑ گیا مہنگا

راولپنڈی:پولیس کی وردی پہن کر ٹک ٹاک وڈیو ز بنانا میاں بیوی کو پڑ گیا مہنگا
راولپنڈی:پولیس کی وردی پہن کر ٹک ٹاک وڈیو ز بنانا میاں بیوی کو پڑ گیا مہنگا

ٹک ٹاک کو نشہ عوام میں بے قابو ہوتا جارہا ہے نہ صرف بچے جوان بلکہ شادی شدہ افراد بھی اس نشے سے محفوظ نہیں ہیں ۔

راولپنڈی میں ایک ٹک ٹاک کی لت میں پڑے ایسے میاں بیوی کی کہانی سامنے آئی ہے جو خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرتے تھے اورپولیس کی وردی پہن کر ٹک ٹاک وڈیوز بھی بنایا کرتے تھے پولیس کے مطابق شوہر کا نام محمد بلال ہے اور بیوی کا نام انیزہ گوہر ہے جو خود کو اڈیا لہ پولیس کی اہلکار ظاہر کرتی تھی۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے وڈیوز بناتے رہے تا ہم اطلاع ملنے پر ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا اور ملزمان کے قبضے سے لیپ ٹاپ،پولیس یونیفارم برآمد کرلیا گیا ہے۔

تبصرے