مظفرگڑھ:پسند کی شادی کرنی والی لڑکی عدالت پہنچی تو افسوس ناک واقعہ پیش آگیا

مظفرگڑھ:پسند کی شادی کرنی والی لڑکی عدالت پہنچی تو افسوس ناک واقعہ پیش آگیا
مظفرگڑھ:پسند کی شادی کرنی والی لڑکی عدالت پہنچی تو افسوس ناک واقعہ پیش آگیا

مظفرگڑھ کچہری میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی بیان دینے عدالت پہنچی تو انتہائی افسوس ناک اقعہ پیش آیا۔.

مظفرگڑھ کے علاقے ٹبہ کریم آباد کی رہائشی پسند کی شادی کرنے والی لڑکی بیان دینے عدالت پہنچی تو لڑکی کے اہلخانہ نے حملہ کردیا،پولیس کیمطابق اس دوران دونوں گروپوں میں دھکم پیل ہوئی اور تھپڑ اور مکے مارے گئے.دونوں گروپوں میں ہاتھا پائی اور دھکم پیل کی ویڈیو کے-ٹو نیوز نے حاصل کرلی،ویڈیو میں دونوں گروپوں کو ہاتھا پائی اور دھکم پیل کرتے دیکھا جاسکتا ہے،پولیس نے لڑکی کو تحویل میں لیکر تھانہ سٹی منتقل کردیا.دوسری جانب لڑکی کے اہلخانہ کیمطابق انھوں نے لڑکی کے اغواء کا مقدمہ تھانہ سٹی میں درج کرایا تھا مگر پولیس نے کوئی کاروائی نہیں کی.

تبصرے