مظفرگڑھ:گھریلو رنجش پر دو بچیوں کو زندہ جلا دیا گیا

مظفرگڑھ:گھریلو رنجش پر دو بچیوں کو زندہ جلا دیا گیا
مظفرگڑھ:گھریلو رنجش پر دو بچیوں کو زندہ جلا دیا گیا

مظفرگڑھ میں گھریلو رنجش میں مبینہ طور پر دو بچیوں پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی گئی،پولیس کیمطابق بچیوں کے والد کے الزام پر مقدمہ درج کرکے 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا.

مظفرگڑھ کے علاقے چوک قریشی میں 5 افراد نے 2 بچیوں پر مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی.پولیس کیمطابق آگ لگنے کے باعث ڈیڑھ سالہ اسوی اور 3 سالہ عروہ دم توڑ گئیں،دونوں بچیوں کی لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کردی گئیں.مرنے والی بچیوں کے والد عبدالکریم کیمطابق اسکی دوسری بیوی روٹھ کر میکے چلی گئی تھی،عبدالکریم نے الزام عائد کیا ہے کہ بیٹی کے روٹھ کر میکے آنے کی رنجش میں سسر اور اسکے رشتہ داروں نے پہلی بیوی کے بچوں کو آگ لگائی.دوسری جانب پولیس ترجمان وسیم خان کیمطابق معاملہ کا مقدمہ تھانہ قریشی میں درج کرکے تفتیش کی جاری ہے،پولیس ترجمان کیمطابق بچیوں کے والد کے الزام کے بعد اسکے سسر سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے.

تبصرے