سانحہ مچھ: افغان حکومت کی 7 میتوں کی بطور افغان شہری شناخت

سانحہ مچھ: افغان حکومت کی 7 میتوں کی بطور افغان شہری شناخت
سانحہ مچھ: افغان حکومت کی 7 میتوں کی بطور افغان شہری شناخت

افغان حکومت نے سانحہ مچھ میں جاں بحق 11میں سے 7 افغان باشندوں کی فہرست جاری کردی ہے ، جاں بحق افغان باشندوں کی فہرست افغان قونصل جنرل نے جاری کی۔مچھ واقعےمیں جاں بحق افغان شہریوں میں چمن علی،عزیز، نسیم ، عبداللہ ،شیرمحمد،حسن جان ، انور علی شام شامل ہیں۔

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سانحہ مچھ میں افغان حکومت کی7میتوں کی بطور افغان شہری شناخت کردی۔لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ افغان حکومت نے حکومت پاکستان سے 3میتوں کو ان کے حوالے کرنے کی درخواست کی ہے، 3میتوں کےلواحقین نےافغانستان میں افغان حکومت کو درخواست دی، بلوچستان حکومت صورتحال کا جائزہ لےرہی ہے، بلوچستان حکومت اپنی مینڈیٹ کےتحت کردارادا کرے گی

تبصرے