ریاست کاکام عوام کو تحفظ دینا ہے مگر یہ حکومت بے حس ہے ،مریم نواز

ریاست کاکام عوام کو تحفظ دینا ہے مگر یہ حکومت بے حس ہے ،مریم نواز

نائب صدر مسلم لیگ (ن)مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنی ضد اور انا چھوڑ کر کوئٹہ جائیں ،لواحقین کے مطالبات پورے کریں اور لواحقین کا غم بھی بانٹیں۔

سانحہ مچھ کے لواحقین سے اظہار تعزیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ آپ کے ساتھ جو بھی واقعہ ہوا ہے اس پر میں دلی تعزیت کرتی ہوں،پانچ دن سے پ کو دیکھ بھی رہی ہوں اور مجھے آپ کا احساس بھی ہے ، ان میتوں میں سے ایک میت اس کی بھی ہے جس کے خاندان کا کوئی فرد نہیں تاہم میرے پاس تعزیت کے لیے کوئی الفاظ نہیں جن سے میں آپ کا غم بانٹ سکوں ۔یہ بچی کسی بے حس کو پکاررہی تھی کہ آپ نہیں آئے تو والد کو نہیں دفناؤں گی لہذا وزیراعظم اپنی انا چھوڑ کر کوئٹہ جائیں اور لواحقین کا غم بانٹیں۔

تبصرے