انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے دنیا کے چار بہترین کپتانوں کے بارے میں ٹویٹر پول جاری کیا جس میں کرکٹ کے شائقین نے عمران خان کو ۴۷ فیصد ووٹوں سے بازی دلوا دی۔
پولنگ میں دئے جانے والے ناموں میں پاکستان کے سابق کپتان عمران خان،بھارت کے موجودہ کپتان ویرات کوہلی،آسٹریلیاکی خواتین کی کرکٹ ٹیم کی موجودہ کپتان میگ لیننگ اور جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈویلیئرز شامل تھے۔
۲۴گھنٹوں کے لئے جاری کئے جانے والے پول میں ۵ لاکھ ۳۶۰۰۰ ھزار لوگوں نے اپنے من پسند کپتانوں کو ووٹ ڈالے۔
ورات کوہلی کو ۴۶فیصد،اے بی ڈویلیئرز کو ۶فیصد، جبکہ میگ لیننگ کو ایک فیصد ووٹ حاصل ہوئے۔
