اسامہ ڈاکو تھا؟کس جرم میں ملوث تھا؟جوڈیشل انکوائری رپورٹ آگئی

اسامہ ڈاکو تھا؟کس جرم میں ملوث تھا؟جوڈیشل انکوائری رپورٹ آگئی
اسامہ ڈاکو تھا؟کس جرم میں ملوث تھا؟جوڈیشل انکوائری رپورٹ آگئی

اسلام آباد میں چند روز قبل سیکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کر کے اسامہ نامی جوان کو قتل کردیا تھا جس پرسیکیورٹی اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں چند روز قبل سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے قتل ہونے والے اسامہ کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ سامنے آگئی ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ اسامہ نہ تو ڈکیت تھا نہ ہی کسی جرم میں ملوث تھا بلکہ سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے اسامہ کو گولیاں ماری گئیں جس پر سات افسروں کو نوکریوں سے نکال دیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اسامہ کے قتل کو خاندان سے چار گھنٹے تک چھپایا گیا مگر اس معاملے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا کہ اسامہ کو ماری گئیں گولیوں کے خول 72گھنٹے بعد فرانزک کے لیئے بھیجے گئے ۔

تبصرے