خواجہ آصف کا جسمانی ریمانڈ ۲۲جنوری تک بڑھ گیا

چودہ دن کے ریمانڈ کے بعد کورٹ میں حاضری؛ اثاثوں کے ذرائع فراہم کرنے میں ناکام۔

لاہور، احتساب عدالت نے نیب کی درخواست پر مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا ریمانڈ مزید ۱۰ دن بڑھانے کی منظوری دے دی۔
خواجہ آصف آج ۱۴ دن کی ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ نیب اثتغاثہ کے مطابق خواجہ آصف نے پیسہ اپنے ملازم کے کمپنی کے حساب میں منتقل کئے۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف غیر ملکی کمپنی کے بھیجے ہوئے ۱۳۰ ملین روپے کی تفصیلات پیش کریں اوراپنے تمام اثاثوں کے ذرائع ظاہر کریں۔ جبکہ مسلم لیگ ن رہنما کسی قسم کے ثبوت پیش کرنے سے قاصر رہے جسکے نتیجے میں جج نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست منضور کرتے ہوئے۲۲ جنوری کو دوبارا عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔

تبصرے