کیا ارتطغرل غازی کے کردار بامسی اور آرتُک واقعی پاکستان آچکے ہیں؟

کیا ارتطغرل غازی کے کردار بامسی اور آرتُک واقعی پاکستان آچکے ہیں؟
کیا ارتطغرل غازی کے کردار بامسی اور آرتُک واقعی پاکستان آچکے ہیں؟

ارتطغرل غازی سیریز پاکستان میں مقبول ہونے کے بعد ہی اس سیریز کے کردار دوآن الپ ترکی سے پاکستان آگئے جس سے پاکستانیوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا۔ دوآن الپ جو کہ بلیو ورلڈ سٹی کے برانڈ سفیر کے دور پر پاکستان آئے ، اُن کے پاکستان آنے کے بعدارتطغرل سیریز کے دیگر کردار بھی پاکستان آئے۔ حال ہی میں معروف کردار ارتطغرل بھی کاروباری معائدے کے تحت لاہور آئے اور اُن کے بعد عبدالرحمن نامی کردار بھی پاکستان آئے ۔


اب آخر میں بامسی اور آرتُک بھی پاکستان آگئے ۔دونوں کردار ترکی کے وزیر خارجہ میلوت کیوسوگلو کے ہمراہ تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ ترکی کے وزیر خارجہ کے ہمراہ نہ صرف بامسی اور آرتُک آئے بلکہ بیس افراد پر مشتمل وفد بھی آیا ہے اور بامسی اور آرتُک بھی اِسی وفد کے فرد ہیں۔

تبصرے