نعیم بخاری کو بطورچیئرمین پی ٹی وی کام کرنے سے کیوں روکا گیا؟

نعیم بخاری ہمارے لیئے قابلِ احترام ہیں مگر کوئی قانون سے بالا تر نہیں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ۔

اسلام آ باد، چیئرمین پی ٹی وی نعیم بخاری کی تعیناتی کے خلاف سماعت میں عدالت نے کہا کہ وفاقی حکومت کسی کو چیئر مین بنانے کی مجاز نہیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے سے واضح ہے کہ عمر کی حد ۶۵ سال ہے، مزید یہ کہ اسامی پر تعیناتی کا اشتہار جاری کرنا بھی لازمی ہے۔ جبکہ وزارتِ اطلاعات و نشریات ایسا کرنے سے قاصر رہی۔
ٰ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی نہیں کی جا سکتی اسلیئے کابینہ کو نظر ثانی کے لیئے سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی بھجوائی جا رہی ہے جبکہ نعیم بخاری کو آ ئندہ سماعت تک بطور چیئرمین پی ٹی وی اختیارات کا استمعال کرنے سے روک دیا گیا۔

تبصرے