پٹرول کی قیمت 11روپے 95پیسے بڑھنے کے امکانات

پٹرول کی قیمت 11روپے 95پیسے بڑھنے کے امکانات

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی۔

اردو ٹرینڈز کے مطابق 16جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہوسکتی ہیں جس کی سفارشات اوگرا نے پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی سفارشات کے تحت پیٹرول11روپے 95پیسے اور ڈیزل بھی 9روپے 57پیسے فی لیٹر تک مہنگا ہوسکتا ہے۔اردو ٹرینڈزکے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 30روپے فی لیٹرلیوی کے حساب سے کیا گیا ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

تبصرے