راولپنڈی ٹریفک پولیس نے سال 2020میں 185485شہریوں کو لائسنسنگ سہولیات فراہم کیں۔

راولپنڈی ٹریفک پولیس نے سال 2020میں 185485شہریوں کو لائسنسنگ سہولیات فراہم کیں۔

انچارج لائسنسنگ برانچ نے کہا کہ سال 2020میں مینول فائل سسٹم کو ختم کر کے ون ونڈو آپریشن کا آغاز کیا گیا۔

چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو صرف اصلی شناختی کارڈ کے ذریعے ممکن بنایاگیا۔ڈرائیونگ ٹیسٹ میں شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے ویڈیو آٹومیٹڈ ڈرائیونگ ٹیسٹ سسٹم کا آغاز کیا۔ شہریوں کے ساتھ حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے تمام حفاظتی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھا جا رہا ہے۔ شہریو ں کی سہولت کے لیے تحصیلوں میں بھی لائسنسنگ کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

تبصرے