شہبازگل پر ہتک عزت کا دعوی کرنے والا ترک کمپنی کامقامی عہدیدار جعلساز نکلا

شہبازگل پر ہتک عزت کا دعوی کرنے والا ترک کمپنی کامقامی عہدیدار جعلساز نکلا

معاون خصوصی شہبازگل پر ہتک عزت کادعوی کرنے والا ترک کمپنی کے مقامی عہدیدار طاہرمبین کو جعلسازی پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔


پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کیخلاف مقدمہ درج کیا۔طاہر مبین نے کمپنی کے بورڈ سے بغیراجازت ہتک عزت کادعوی دائرکیا۔ ڈاکٹر شہبازگل پر ہتک عزت کا مقدمہ مقامی عہدیداروں کی ایما پر درج کیا گیا۔ ملزم کی جانب سے کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے کوئی منظوری نہیں لی گئی۔ عدالت میں جمع دستاویزات میں ملزم نے کمپنی کاجعلی اجازت نامہ جمع کروایا جبکہ کمپنی کے پاکستان میں تعینات 2ڈائریکٹرزمیں سے ایک کے جعلی دستخط کئے گئے اور جس دن اتھارٹی لیٹرپردستخط کئے گئے اس دن ڈائریکٹرپاکستان میںموجود ہی نہیں تھا۔

تبصرے