ملک میں بلیک آوٹ کا معاملہ، حالیہ بجلی بلیک آؤٹ کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنادی گئی

ملک میں بلیک آوٹ کا معاملہ، حالیہ بجلی بلیک آؤٹ کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنادی گئی

ذرائع کے مطابق کمیٹی نیپرا کے ڈی جی مانیٹرنگ نادر کھوسو کی سربراہی میں بنائی گئی۔کمیٹی میں نیپرا اور نجی شعبے کے ماہرین شامل ہیں۔کمیٹی بجلی کے بلیک آؤٹ کے ذمیداروں کا تعین کرے گی۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی بجلی کے بلیک آؤٹ کی وجوہات کا جائزہ لے گی۔کمیٹی مستقبل میں بلیک آؤٹ کے واقعات کی روک تھام پرسفارشات بھی دے گی۔نیپراکی کمیٹی میں نجی شعبے سے مانورام اورخالدمحمودشامل ہیں۔مانو رام این ٹی ڈی سی کے گرڈ سسٹم آپریشنز کے ریٹائرڈمنیجر ہیں۔خالد محمود این ٹی ڈی سی کے سسٹم پروٹیکشن کے رٹائرڈ چیف انجینیرہیں۔نیپرا کی کمیٹی پندرہ روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔

تبصرے