وفاقی وزیر ریلوے کا ریلوے ملازمین کا اوور ٹائم بند کرنے کا اعلان

وفاقی وزیر ریلوے کا ریلوے ملازمین کا اوور ٹائم بند کرنے کا اعلان

اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ50سال سے خسارے میں چلنے والے ریلوے کو قابل منافع بنائیں گے۔ریلوے کی اراضی نہیں بیچیں گے۔

اعظم سواتی کی پشاور کینٹ دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قبضہ مافیا ریلوے افسران اور پولیس کے ذریعے قبضہ کرتے آرہے ہیں۔ اب ریلوے میں قبضہ مافیا کو نہیں چھوڑیں گے۔محکمہ ریلوے میں اوور ٹائم کے لیے افسران کو رشوت دی جاتی ہے۔ملازمین 70کروڑ اوور ٹائم لے رہے ہیں۔ ریلوے میں اب کسی کو اوور ٹائم نہیں لینے دوں گا۔6ماہ میں ریلوے خسارہ ختم کریں گے۔ ریلوے یونین سے بلیک میل نہیں ہوں گا۔اب چور اور چوکیدار کا گٹھ جوڑ نہیں ہوسکتا۔ مزید انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملازمین کو کچی جھونپڑیوں سے نکال کر ہائی رائز بلڈنگز میں منتقل کریں گے۔

تبصرے