کابینہ نے غلط الزامات لگائے ہیں،شیری رحمان

کابینہ نے غلط الزامات لگائے ہیں،شیری رحمان

شیری رحمان نے کہ ہے کہ کابینہ نے پبلک اکاونٹ کمیٹی اور آڈیٹر جنرل پر سنجیدہ الزامات لگائے ہیں۔کیا یہ اس لئے ہو رہا کیوں کہ اب کمیٹی حکومت کے اکائونٹس آڈٹ کر رہی ہے ۔

شیری رحمان نے کہ ہے کہ کابینہ کے الزامات پر پبلک اکائنوٹس کمیٹی سراپا احتجاج ہے۔کابینہ نے غلط الزامات لگائے ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ کابینہ اس بات کی وضاحت جاری کرے۔پبلک اکاونٹس کمیٹی پاکستان میں احتساب کا واحد آئینی ادارہ ہے۔پی اے سی حکومت کی کرپشن کو بے نقاب کر رہی ہے۔اس لئے اس پر انگلیاں اٹھائی گئیں، تہمت لگائی گئی۔کمیٹی نے دو سال میں 4.4ارب سے زائد وصولی کی ہے۔حکومت ہر آئینی ادارے کو میڈیا ٹرائل کے ذریعے مفلوج کر رہی ہے ۔وفاقی کابینہ اپنے بیان کی وضاحت کرے اور حکومت پبلک اکاونٹس کمیٹی کو ختم کرنا چاہتی جو ہم نہیں ہونے دیں گے ۔

تبصرے