اسد عمر نے نادرا رجسٹریشن آفس اباڑو ضلع گھوٹکی کے دفتر کا افتتاح کیا

اسد عمر نے نادرا رجسٹریشن آفس اباڑو ضلع گھوٹکی کے دفتر کا افتتاح کیا

وفاقی وزیر اسد عمر کو نادرا اباڑو گھوٹکی آفس میں عوام کو دی جانے والی والی تمام سہولیات پر بریفنگ دی۔ نومبر میں گھوٹکی کے دورہ کے دوران علاقہ مکینوں نے اس آفس کے قیام کا مطالبہ کیا تھا، جو آج پورا ہو گیا۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی پاکستان تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے ۔وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق گھوٹکی کی عوام کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ نادرا آفس کا قیام دو نہیں ایک پاکستان کا ثبوت ہے ۔ اسپیشل افراد کے لیے اس آفس میں خاص سہولیات رکھی گئی ہیں۔چئیرمین نادرا عثمان یوسف مبین نے جس تیزرفتاری سے کام مکمل کیا ہے وہ قابل تحسین ہے ۔وفاقی وزیر اسد عمر نے نادرا آفس گھوٹکی کے افسران سے وہاں کے علاقہ مکینوں کو بہترین سہولیات دینے کی خاص ہدایت کی تاکہ کسی شہری کو کوئی شکایت نہ ہو پاکستان کے تمام پسماندہ علاقوں کو نادرا دفاتر میں جدید سہولیات دینا ہماری اولین ترجیح ہے۔

تبصرے