ایک عام شہری 41اقسام کے ٹیکس دیتا ہے،سراج الحق

ایک عام شہری 41اقسام کے ٹیکس دیتا ہے،سراج الحق

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان اور سینیٹر سراج الحق نے اظہات خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ لوگ ٹیکس نہیں ادا کرتے مگر اگر ایک عام شخص کی بھی بات کی جائے تو وہ 41اقسام کے ٹیکس دیتا ہے۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان اور سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ مہنگائی نے پاکستانی عوام کو تنگ کر دیا ہے ،لوگوں کی پہنچھ سے دور ہیں تمام کی تمام اشیاء اور پاکستانیوں کی قوتِ خرید ختم کر دی ہے۔بابر اعوان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جیسی وکالت آج بابر اعوان پی ٹی آئی کی کر رہے ہیں ویسی ہی وہ پہلے پی پی پی کی کر چکے ہیں ۔پاکستان اس وقت ایشیا میں مہنگائی میں سب سے پہلے نمبر پر ہے اور ملک میں مہنگائی کی شرح 10فیصد سے زائد ہے۔ دو سال سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی اس حکومت نے صرف باتیں ہی کیں ہیں ۔حکومت نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا ۔ہمارے اس ملک کا حل اسلامی نظام سے ہی ہو سکتا ہے ۔

تبصرے