ملائیشیا نے پی آئی اے کا طیارہ قبصے میں لے لیا

ملائیشیا نے پی آئی اے کا طیارہ قبصے میں لے لیا

ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ ملائیشیا میں عدالتی حکم پر طیارے کو تحویل میں لیا جانا نا مناسب ہے ۔ مسئلے کے احسن حل تک مسافروں کی مناسب دیکھ بھال کی جائے گی۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ پی آئی اے کا بوئنگ 777طیارہ کوالالمپورایئرپورٹ پر موجود تھا کہ مقامی حکام نے طیارہ قبضے میں لے لیا۔ طیارہ قبصے میں لینے کی وجوہات یہ بتائی جارہی ہیں کہ طیارے کی لیز کے واجبات ادا نا کیے گئے کہ جس کی وجہ سے اس کو قبصے میں لے لیا گیا ۔

ترجمان نے مزید کہا کہ یہ ایک ناقابل قبول صورتحال ہے۔مسافروں کے حوالے سے یہ بیان سامنے آیا کہ طیارے کے تمام مسافروں اور عملے کو واپس لانے کے لیے تمام کے تمام معاملات اور انتظامات کر لیے گئے ہیں ۔ تمام لوگ امارات ائیرلائن کے ذریعے وطن واپس آئیں گے ۔

تبصرے