عوام پر قیامت ڈھائی جارہی ہے گھر نہیں بیٹھیں گے،مریم نواز

عوام پر قیامت ڈھائی جارہی ہے گھر نہیں بیٹھیں گے،مریم نواز
عوام پر قیامت ڈھائی جارہی ہے گھر نہیں بیٹھیں گے،مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے اپنی ٹویٹ میں حکومت وقت کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد حکومت پر شدید تنقید کی ہے ہے انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ایک ماہ میں دوسری بار پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔ہر روز مہنگائی کی چکی میں پستی عوام پر ایک نئی قیامت ڈھائی جارہی ہے ۔مریم نواز نے کہا کہ آپ پوچھتے ہیں کہ اپوزیشن کیا چاہتی ہے؟اپوزیشن عوام کو آپ کے عذاب سے نجات دلانا چاہتی ہے ۔

مریم نواز نے مزید لکھا کہ کیا ہم آپ کے ظلم گھر بیٹھ کر فقط دیکھتے رہیں؟بالکل نہیں

تبصرے