نواز شریف کی بے گناہی اللہ نے ثابت کردی،مویم نواز

نواز شریف کی بے گناہی اللہ نے ثابت کردی،مویم نواز
نواز شریف کی بے گناہی اللہ نے ثابت کردی،مویم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ براڈ شیٹ کو لایا گیا کہ مسلم لیگ ن پر تنقید کی جائے مگر معاملہ الٹا حکومت کے گلے پڑ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں مریم نواز نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔انہوں نے کہا کہ براڈ شیٹ کا معاملہ کھولا گیا تا کہ مسلم لیگ ن کو بدنام کیا جائے مگر برا ڈ شیٹ الٹا حکومت کے خود گلے پڑ گئی۔
مریم نواز نے کہا سب پر واضح ہوگیا نواز شریف بے قصور ہے اور اللہ نے نواز شریف کی بے گناہی کو ثابت کردیا ہے۔

مریم نواز نے اپنے چچا اور کزن سے متعلق کہا کہ شہباز اور حمزہ کو فقط اس لیئے انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے کہ انہوں نے نواز شریف کا ساتھ دیا ۔

تبصرے