واٹس ایپ نئی پالیسی پر شدید تنقید،واٹس ایپ نے بھی اپنا فیصلہ سنادیا

واٹس ایپ نئی پالیسی پر شدید تنقید،واٹس ایپ نے بھی اپنا فیصلہ سنادیا
واٹس ایپ نئی پالیسی پر شدید تنقید،واٹس ایپ نے بھی اپنا فیصلہ سنادیا Photo:Shutterstock

حالیہ دنوں میں واٹس ایپ کی نئی پالیسی کو لیکر عوام کی جانب سے کافی تنقید کا سامنا واٹس ایپ کو رہا ۔نئی پالیسی پرائیویسی پالیسی ہے جس پر واٹس ایپ کی جانب سے واضح کہا گیا کہ پالیسی کو تسلیم کرنا ہوگا ورنہ اکائونٹ ڈیلیٹ کردیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی آنے سے قبل ہی متنازع بن گئی ہے ۔نئی پالیسی پر عوام کی جانب سے شدید رد عمل کا سامنا بھی واٹس ایپ کو کرنا پڑا فقط اتنا ہی نہیں بلکہ واٹس ایپ صارفین نے فورا واٹس ایپ کا متبادل بھی ڈھونڈنا شروع کردیا ۔

متبادل میں ٹیلی گرام اور سگنل عوام کی سب سے زیادہ پسند رہے جس کے یوزر بھی خاطر خواہ اضا فہ ہوا۔

تام عوام کے شدید رد عمل کے بعد واٹس ایپ نے نئی پرائیویسی پالیسی میں تاخیرکا فیصلہ کرلیا ہے اور واٹس ایپ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی کا بھی اکائونٹ ڈیلیٹ نہیں کیا جائیگا

تبصرے