جہازوں کی بروقت اقساط نہیں دے سکے،ملائیشیاء نے جہاز اتار لیا،غلام سرور

جہازوں کی بروقت اقساط نہیں دے سکے،ملائیشیاء نے جہاز اتار لیا،غلام سرور
جہازوں کی بروقت اقساط نہیں دے سکے،ملائیشیاء نے جہاز اتار لیا،غلام سرور

وفاقی وزیر ہو ا بازی غلام سرور نے پریس کانفرنس کرت ہوئے کہا ہے مریم نوازاور نواز شریف کے بیانیئے اسے اختلاف کرتے ہوئے لیگی اراکین پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جہاز مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں مہنگی قیمت پر لیز دیئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کوروبا وبا ء کی وجہ سے ان جہازوں کی اقساط بر وقت نہیں دے سکے اس وجہ سے ملائیشیاء نے ہمارے جہاز اتار لیئے۔انہوں نے کہا کہ ملائیشیاء نے ہمارے موقف سنے بغیر ہمارا جہاز اتار لیا ہے۔

اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے غلام سرور نے کہا کہ نواز اور مریم کے بیانیئے سے اختلاف کرتے ہوئے لیگی اراکین پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں۔چوہدری نثار نے پینتیس سالوں میں اپنے حلقے میں اتنا کام نہیں کرایا جتنا ہم نے پینتیس دنوں میں کر کے دکھا دیا۔

تبصرے