اسلام آباد پولیس کا کارنامہ،معصوم لڑکی کو درندہ صفت افراد سے بچا لیا گیا

اسلام آباد پولیس کا کارنامہ،معصوم لڑکی کو درندہ صفت افراد سے بچا لیا گیا
اسلام آباد پولیس کا کارنامہ،معصوم لڑکی کو درندہ صفت افراد سے بچا لیا گیا

اسلام آباد کے علاقے کورال میں پولیس نے اہم کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں ایک لڑکی کو بازیاب کرالیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ کورال کی حدود میں پولیس کو مغوی لڑکی نے اطلاع دی کہ کچھ افراد نے اسے حبس بے جا میں رکھا ہے جہاں اس کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کی جاتی ہیں۔ماریہ نامی لڑکی نے بتایا کہ وہ فیصل آباد میں رہتی ہے تاہم اسکا رابطہ شاہد نامی شخص سے ہوا جس کے بعد وہ اسلام آباد آگئی۔تاہم شاہد نے اسے کورال میں ایک گھر میں قید کردیا جہاں اسے کچھ افراد کی جانب سے غیر اخلاقی حرکات کا سامنا رہا۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو بازیاب کرالیا اور ملزمان کو پابند سلاسل کردیا اور مزید تحقیقات کا بھی آغاز کردیا گیا ۔

تبصرے